اسرائیلی پارلیمنٹ نے فوج اور سکیورٹی اداروں کے لیے نیا بجٹ منظور کر لیا ہے، جس میں 32 ارب شیکل کا اضافہ شامل ہے۔
ٹرمپ کی ایران کے خارگ جزیرے پر دھمکی اور اس کے ممکنہ مقاصد
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بجٹ میں ریزرو فوجیوں کے لیے 6 ارب شیکل اور غزہ کے قریب اسرائیلی علاقوں کی بحالی کے لیے 5 ارب شیکل مختص کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں بھی ریزرو فوجیوں کو 20 ارب شیکل فراہم کیے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی شہریوں نے اس بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھاری ٹیکس دینے کے باوجود وہ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فوج اور سکیورٹی اداروں کو مکمل وسائل فراہم کیے جائیں گے اور عوام کو ٹیکس سلیب میں تبدیلی کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ اسرائیل کی داخلی اور سرحدی سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر غزہ کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر۔
