سندھ میں ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کمیٹی کی تنظیم نو، مؤثر ریسکیو اقدامات کے لیے اہم اجلاس

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی چیئرمین شپ میں سندھ میں ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کمیٹی کے تنظیم نو اور بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد صوبے کے تمام ریسکیو اداروں کو ایک چھتری تلے لانا اور ریسکیو اقدامات کو زیادہ مؤثر بنانا تھا۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری بحالیات نے ریسکیو اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ ریسکیو کے بعد ریلیف کا کام بھی مؤثر انداز میں سر انجام دینا چاہیے اور ریسکیو اقدامات کے لیے ایک خودمختار اتھارٹی قائم کی جائے، جس کے ذریعے تمام ریسکیو ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ ریسکیو اتھارٹی کا قیام سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ماڈل کی طرز پر ہونا چاہیے اور اس کے لیے ایس او پی تیار کی جائے۔ اس اتھارٹی کو باقاعدہ طور پر تقویت دی جائے گی اور یہ ادارہ ایک رول ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں تجویز دی کہ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن کے تحت کام کرے اور پروکیورمنٹ و ریکروٹمنٹ کے امور مرکزی طور پر منظم ہوں۔ وزیر بلدیات نے بھی ریسکیو اتھارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

گیان چند اسرانی، مشیر وزیر اعلی سندھ برائے بحالی، نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف ورک کو منظم اور باہم اتفاق کے ساتھ انجام دینا ہوگا، جبکہ آئی جی سندھ نے کہا کہ حادثات کی صورت میں پولیس ریسکیو اقدامات کی مکمل معاونت کرے گی۔

اجلاس میں سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو بعد میں کمیٹی کے ذریعے سی ایم سندھ کو پیش کی جائیں گی، تاکہ سندھ میں ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کی استعداد اور مؤثریت کو مزید بڑھایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!