گلبہار میں اے ٹی ایم توڑنے کی ناکام کوشش، ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون، کراچی: گلبہار کے علاقے میں واقع ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہو گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

پولیس کے مطابق ملزم نے اے ٹی ایم مشین کی اسکرین، کیش ڈراؤرز اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے رقم نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم، بینک اسٹاف کی شکایت پر گلبہار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے اور اس کا ریکارڈ پہلے سے موجود ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کے لیے پتھر استعمال کیا۔

گرفتار ملزم کو مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کی مالی اور ذاتی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

One thought on “گلبہار میں اے ٹی ایم توڑنے کی ناکام کوشش، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!