پی آئی ٹی ایچ ایم بورڈ اجلاس: نوجوانوں کے لیے مہارت اور تربیت پر زور

کراچی (26 مارچ 2026) – پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹوئریزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (PITHM) کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت پیتھم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت، ڈائریکٹر پیتھم اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔

بہادرآباد: کالج کی وین لوٹنے والے 3 ملزمان فرار، آئی جی سندھ کا نوٹس

اجلاس میں پیتھم کی کارکردگی، تربیتی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بورڈ ممبران نے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں، جبکہ وزیر ثقافت نے کہا کہ پیتھم نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنے والا ادارہ ہے اور سیاحت و ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں مہارت کو فروغ دے رہا ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں آن لائن کلاسز پر توجہ دی جائے، اور پیتھم کو بین الاقوامی اداروں کے معیار کے مطابق جدید اور بہترین ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی پیتھم کی برانچز شروع کی جائیں گی، جبکہ فائیو اسٹار اور دیگر معیاری ہوٹلز کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے تاکہ شیف اور اسٹاف پیتھم سے فراہم کر کے روزگار حاصل کریں۔

وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو ہنر اور تربیت کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا اور ہر فورم پر پیتھم کی شرکت اور بہتر پرفارمنس قابل فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!