ایف سی بلوچستان کے آفیسرز و جوانوں کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

دفاع وطن کی خاطر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ان گنت جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ ایسے ہی بہادر سپوتوں میں صہبت پور سے تعلق رکھنے والا ایف سی بلوچستان کا نائیک گلاب خان، پشین کا سپاہی قاسم اور خضدار سے تعلق رکھنے والا جمیل احمد بھی شامل ہیں۔

تینوں جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف جوانمری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔۔ ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی۔ ایف سی افسران اور شہداء کے لواحقیین نے  اکٹھے شہیدوں کے مزاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!