اسٹیل ٹاؤن: پانی کی لائن میں 12 سالہ صنم لاپتہ، ریسکیو جاری

کراچی (26 مارچ 2026) – اسٹیل ٹاؤن کے علاقے اچار گوٹھ میں پانی کی لائن میں ڈوبنے والی 12 سالہ صنم کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، مگر دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی قسم کی خبر نہیں مل سکی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یوم مرگی پر پیغام، آگاہی کی ضرورت پر زور

ریسکیو حکام کے مطابق پانی کی لائن میں تقریباً 13 فٹ گہرا پانی موجود ہے اور اس کا بھاؤ بہت تیز ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو ورکر ابھی تک پانی میں نہیں اتر سکے۔ حکام نے بتایا کہ انہیں دو روز قبل شام کو واقعے کی اطلاع ملی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے ایک پوائنٹ سے پانی کے ڈول کو ڈالا لیکن وہ بھی پھنس گیا، اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث مزید پیش رفت نہیں ہو سکی۔ حکام نے واٹر بورڈ سے بات کی ہے تاکہ پانی کو پیچھے سے بند کر کے ریسکیو کے لیے حالات سازگار بنائے جائیں۔

ریسکیو اہلکار مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں تاکہ آپریشن متاثر نہ ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ صنم کی بازیابی کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں اور وہ امید رکھتے ہیں کہ جلد مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!