ایران نے امریکا سے کسی بھی مذاکرات کی تردید کر دی

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے بلاواسطہ یا بالواسطہ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
کریم آباد انڈرپاس 10 اپریل تک مکمل ہوگا، کے ڈی اے

اپنے بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، اور امید ہے کہ یہ سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی معلومات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان تاحال جنگ بندی یا کسی بھی نوعیت کے مذاکرات نہیں ہوئے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اسی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کی جانب سے ثالثی کی پیشکشیں ضرور کی جا رہی ہیں اور ایران ان پیغامات کا جواب دے رہا ہے، تاہم موجودہ حالات میں مذاکرات کی باتیں قابلِ اعتبار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے اور وہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتکاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

قبل ازیں ایرانی فوج کے ترجمان نے بھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام دینے کی کوشش نہ کرے، جبکہ خطے میں اس کے اثر و رسوخ میں کمی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔

علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایران کے ان بیانات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

One thought on “ایران نے امریکا سے کسی بھی مذاکرات کی تردید کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!