دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہیلپ لائن 1719 متعارف

کراچی: شہر قائد میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (NIFTAC) کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ہیلپ لائن 1719 متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بارشوں کا الرٹ، خطرناک عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت

اعلامیے کے مطابق اس ہیلپ لائن کے ذریعے شہری مشکوک سرگرمیوں، دہشت گردی کے خدشات اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا جاری واقعات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتے ہیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام، سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ معلومات کے فوری تبادلے کے ذریعے خطرات کی جلد نشاندہی اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جدید سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں عوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں ہیلپ لائن 1719 پر فوری اطلاع دیں تاکہ متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کر سکیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!