آئی جی سندھ کی روٹری کلب اجلاس میں شرکت، جدید پولیسنگ پر زور

کراچی: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے روٹری کلب کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ اجلاس بعنوان "چیلنجز آف گورننگ سندھ” میں شرکت کی، جہاں سندھ میں گورننس، انتظامی ڈھانچے اور پولیسنگ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بارشوں کی پیشگوئی، کراچی پولیس ہائی الرٹ

یہ اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں روٹری کلب کراچی کی صدر نائلہ مسعود اور اعزازی سیکریٹری ذوہیر علی شریف کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں روٹری کلب کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سندھ کو درپیش انتظامی چیلنجز، جمہوری ماڈلز اور ادارہ جاتی ڈھانچے سمیت مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اپنے خطاب میں سندھ پولیس کے اغراض و مقاصد، انفراسٹرکچر، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں پولیس کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا بنیادی مقصد جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر پولیسنگ کے ارتقاء، خصوصاً برصغیر میں پولیس کے قیام، اس کی تاریخ، جدید رجحانات اور مستقبل کی ٹیکنالوجی بیسڈ پولیسنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی بیسڈ پولیسنگ ہی مؤثر حل ہے، اور سندھ پولیس اسی سمت میں پیش رفت کر رہی ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ای چالاننگ اور سیف سٹی جیسے منصوبے جدید پولیسنگ کی نمایاں مثالیں ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف ٹریفک نظام بہتر بنایا جا رہا ہے بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ پولیس کا کرائم ڈیٹیکشن ریٹ کئی عالمی شہروں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے آئی جی سندھ سے پولیسنگ کے انتظامی اور آپریشنل امور پر سوالات بھی کیے، جن کے انہوں نے تفصیلی جوابات دیے۔ اس موقع پر شرکاء نے منشیات اور جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو تعریفی سند اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 03 24 at 7.48.20 PM WhatsApp Image 2026 03 24 at 7.48.21 PM 1

One thought on “آئی جی سندھ کی روٹری کلب اجلاس میں شرکت، جدید پولیسنگ پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!