گل پلازہ میں آگ لگ گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی — شہر کے مصروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے۔

گلشن اقبال میں موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، اسلحہ برآمد

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچنے کے بعد آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی شدت کے پیش نظر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے جا سکتے ہیں، جبکہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کے عملے کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!