گورنر سندھ سے معاونِ خصوصی کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ اور حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محمود آباد میں پولیس مقابلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

ملاقات کے دوران فہد ہارون نے محمد نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مثبت استعمال، حکومتی بیانیے کو شفاف اور بروقت انداز میں عوام تک پہنچانے اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے مؤثر طریقوں پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور میں عوام تک بروقت اور درست معلومات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنا اور آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

فہد ہارون نے گورنر سندھ کو وفاقی حکومت کے تحت جاری ڈیجیٹل میڈیا اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ملاقات میں فیک نیوز کے تدارک، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کو عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ان کے فوری حل میں مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!