کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقبال حسین میموریل اکیڈمی ناظم آباد # 2 کی،ایڈمنسٹریٹر میڈم عنبر ین اقبال نے ونٹر فیسٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال حسین میموریل اکیڈمی کا قیام 2007ء میں عمل میں ایا اسکول کے قیام کا مقصد طلباء کو کم فیس کے ساتھ بہتر تعلیمی معیار فراہم کرنا تھا اور بہترین تربیت بھی کرنا تھا الحمدللہ اسکول اپنے قیام کے مقصد میں کامیاب رہا طلباء 1200 روپے فیس کی ادائیگی میں بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں نئے داخلہ لینے والے طلباء کو داخلہ فیس کی معافی نیز جون جولائی کی فیس کی معافی کی خصوصی رعایت انتظامیہ کی جانب سے حاصل ہوتی ہے.متواتر سال میں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے A-1 گریڈ میں % 90 سے زیادہ مارکس حاصل کر ے ہیں.اساتذہ اکرام بھی میڈم عنبر ین اقبال کے شانہ بشانہ کام کر رہے ان کے مشن کو اگے بڑھا رہے ہیں تاکہ کم فیس میں معیاری تعلیم دے سکیں.
ایڈمنسٹریٹر عنبرین اقبال اور *میڈم عرفانہ اقبال،نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نے نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر بھرپور توجہ دی ہم نصابی سرگرمیاں طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں.اسکول انتظامیہ نے مینا بازار میں انسپیکشن ٹیم کو مدعوکیا.طلباء کاروبار کرنے کا طریقہ سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اسکول انتظامیہ کی عمدہ کوشش تھی مینا بازار میں کھانے کے مختلف اسٹالز اور جب دلچسپ گیمز لگائے گئے تھے.
جس سے طلباء اور مہمان لطف اندوز ہوئے. انسپیکشن ٹیم اور مہمان خصوصی پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے جنرل سیکٹری نعمان نظامی عبدالماجد محمد سعد صاحب, محترمہ ام لیلا نوروز, محترمہ نے نگہت شاہد نے طالبات کی کوششوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی تاکہ مستقبل میں اور بہتر طور پر ان سرگرمیوں کا انعقاد ہو سکے.والدین نے بھی میڈم عنبرین اقبال کی کوششوں کو سراہااور طالبات کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی.انتظامیہ نے چھوٹے پیمانے پر مینا بازار کا انعقاد کیا تھا لیکن مینا بازار میں شرکت کرنے والی طالبات اور ان کی والدہ اور ان کے ساتھ انے والی دیگر خواتین اور لڑکیوں نے مینا بازار کو ایک بڑی تقریب میں ڈھال دیا. اسکول انتظامیہ کی جانب سے صرف اسکول میں خواتین کو اندر انے کی اجازت ہے اور مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے. اس بات کو بھی بہت سراہاا گیا ہے لڑکیوں کے لیے اسکول کا ماحول بہت بہترین ہے والدین اور مہمان خصوصی کی رائے کے مطابق مینا بازار اور نہایت عمدہ اور کامیاب رہا.
اقبال حسین میموریل اکیڈمی ونٹر فیسٹول کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر عنبرین اقبال اور *میڈم عرفانہ اقبال کررہی ہیں دوسری جانب اساتذہ کا طلبہ کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو جبکہ فیسٹول میں لگائے جانے والے اسٹال پر رش ہے اور بچوں کے فیس پیٹنگ کی جارہی ہے
