اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم پہنچ گئی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جہاں عدالتی حکم کے تحت معائنے کی کارروائی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

کراچی: عید سیکیورٹی کے پیش نظر آزاد خان کا تجارتی مراکز کا دورہ

جیل ذرائع کے مطابق چار ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل ٹیم گیٹ نمبر 5 کے ذریعے جیل کے اندر داخل ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میڈیکل ٹیم اسلام آباد کے کمشنر کی ہدایت پر عدالت کے حکم کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کی صحت کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم خصوصی طبی آلات سے لیس ایمبولینس بھی ہمراہ لائی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

One thought on “اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!