لیاری سے اسلحہ اسمگلر گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بغدادی لیاری سے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی ہے۔

گلستانِ جوہر میں جھاڑیوں میں آگ، ریسکیو ادارے متحرک

رینجرز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایم فور (M4) رائفل، چار پستول اور اضافی میگزین برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم ایک منظم گروہ کا حصہ ہے جو مختلف صوبوں کے درمیان غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

تحقیقات کے مطابق یہ گروہ خیبرپختونخوا سے غیرقانونی اسلحہ مسافر بسوں کے ذریعے کراچی اسمگل کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق کراچی منتقل کیے جانے کے بعد یہ اسلحہ اسٹریٹ کرمنلز اور دہشت گرد عناصر کو فروخت کیا جاتا تھا، جس سے شہر میں جرائم کی سرگرمیوں کو تقویت ملنے کا خدشہ تھا۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ گروہ کا مبینہ سرغنہ سمیع آفریدی خیبرپختونخوا سے اسلحہ کی فراہمی اور اسے غیرقانونی طریقے سے کراچی منتقل کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اس نیٹ ورک کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی شہباز حسین اس سے قبل بھی اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا پیغام کے ذریعے دیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع دینے والے افراد کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری سے اسلحہ اسمگلر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!