تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
جیالے میٹر صاحب توجہ فرمائیں ۔
ایم کیو ایم بہادر آباد (پاکستان) کے افسران آج بھی کے ایم سی کی پر کشش سیٹوں پر تعینات ہیں۔ دوسری طرف کے بیانات بھی پڑھ لیں۔
خواجہ اظہارالحسن کا مرتضی وہاب کے بیان پر تبصرہ
آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، خواجہ اظہارالحسن
پیپلزپارٹی کی تاریخ دہشت گردی سے عبارت ہے، خواجہ اظہارالحسن
طیارہ ہائی جیکنگ سے لے کرصدر بوہری بازار کے بم دھماکے اس جماعت کاورثہ ہیں، خواجہ اظہارالحسن
حالیہ دنوں میں پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے ہمارے چھ پر امن کارکنان کو شہید کیا، خواجہ اظہارالحسن
ایم کیوایم کے کارکنان نے صبر و تحمل اور شہادتیں دیکر شہر کا امن برقرار رکھا ہے، خواجہ اظہارالحسن
نگران صوبائ انتظامیہ مکمل طور پر پیپلزپارٹی کے کنٹرول میں ہے، خواجہ اظہارالحسن
ہمارے کارکنان کے قتل کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی اداروں کے غیر جانبدار افسران سے کروائ جائے، خواجہ اظہارالحسن
پیپلزپارٹی پر قابض مافیا شہید محترمہ کے نام پر ملکی خزانے کے ہزاروں ارب روپے ہڑپ کر گئی، خواجہ اظہارالحسن
جعلی میئر شہر کی ہزاروں کلو میٹر خستہ حال سڑکیں چھوڑ کر چند فٹ پر کارپیٹنگ کروا کر فوٹو سیشن تک محدو ہیں، خواجہ اظہارالحسن
ایم کیوایم کے بائیکاٹ کی خیرات پر بننے والے میئر کو اپنے قد سے اونچی گفتگو زیب نہیں دیتی، خواجہ اظہارالحسن
8 فروری کا سورج پیپلزپارٹی مافیا کے خاتمے کی نوید لیکر طلوع ہوگا، خواجہ اظہارالحسن