موچکو کے علاقے میں لڑکی کا گینگ ریپ کرنے والے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز
انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی
تاریخ: 2024-01-30

موچکو کے علاقے میں لڑکی کا گینگ ریپ کرنے والے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

ملزمان 1- شاکر ولد رفیق 2-حفیظ ولد عبد الطیف نے موچکو تھانہ کے علاقے میں لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 363/2022 بجرم دفعہ 376/34 ت پ تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا جو کہ معزز عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 10th ویسٹ کراچی میں زیر سماعت تھا

تفتیشی افسر انسپکٹر علی اصغر برہمانی کی کیس کی مؤثر پیروی اور عمدہ تفتیش کی بدولت ملزمان کی سزا ممکن ہوئی اور عدالت نے ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزا سنائی

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی توحید رحمٰن میمن نے تفتیشی افسر کو عمدہ تفتیش پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی خرابی کا باعث ایسے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے تفتیشی افسران اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل کو استعمال میں لائیں تاکہ ایسے ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ان کی بیخ کنی کی جائے

ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!