سندھ حکومت کا ورک فرام ہوم کا اعلان، اسکول 31 مارچ تک بند

کراچی: سندھ حکومت نے خطے میں جاری توانائی بحران اور معاشی دباؤ کے پیش نظر جمعہ کے روز سرکاری اداروں کے لیے ورک فرام ہوم (Work From Home) کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

موٹروے پولیس کی عید پر سخت ٹریفک اور پبلک وہیکلز قوانین کی ہدایت

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی وزرا نے اپریل، مئی اور جون کی تین ماہ کی تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام کا مقصد مالی نظم و ضبط کو فروغ دینا اور عوامی وسائل کی بچت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اسکول 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، تاہم امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیر نے واضح کیا کہ جمعہ کے روز دفاتر میں تعطیل نہیں ہوگی بلکہ ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرا نے اپنی پولیس سکیورٹی کی گاڑیاں واپس کر دی ہیں، نئی گاڑیوں اور فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور سرکاری دفاتر میں ریفریشمنٹ پر دو ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ایندھن کی بچت اور توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پر دباؤ بڑھا ہے اور جن ٹرانسپورٹرز نے خودسرانہ کرائے بڑھائے، ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور بعض کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

وزیر نے شہریوں اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ توانائی کے وسائل کا مؤثر استعمال کیا جائے اور اضافی اخراجات سے گریز کیا جائے تاکہ موجودہ بحران کے اثرات کم سے کم ہوں۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!