کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی قیادت میں شہر بھر میں گراں فروشی کے خلاف پرائس کنٹرول مہم جاری ہے۔ کمشنر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے گزشتہ 19 روز کی کاروائیوں اور انیسویں رمضان کو کی جانے والی تازہ کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب، توانائی بحران میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 19 روز کے دوران چار ہزار دو سو 43 گراں فروشوں کے خلاف 3 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 91 دکانیں سیل کی گئی اور 90 گراں فروش گرفتار ہوئے، جبکہ 18 ہزار 771 مقامات پر قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
انیسویں رمضان کے موقع پر بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں 134 گراں فروشوں کے خلاف 9 لاکھ 21 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ایک دکان سیل کی گئی اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے۔ اس دن 895 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں جبکہ 175 مقامات پر سرکاری نرخوں پر انسپاٹ ایکشن کیا گیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے اور زیادہ سے زیادہ مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیاء کا انسپاٹ ایکشن یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر آفس کی نگرانی میں ایڈیشنل کمشنرز غلام مہدی شاہ، اسد اللہ کھوسو اور اسسٹنٹ کمشنرز رابعہ سید، سجاد آبڑو اور وقاص عباسی کی ٹیمیں مانیٹرنگ اور انسپاٹ ایکشن میں مصروف ہیں۔
