کراچی پولیس کا غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف سینٹرلائزڈ کمپلینٹ سیل قائم

کراچی: 6 مارچ 2026 – کراچی پولیس نے شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، خاص طور پر افغان باشندوں، کی موجودگی اور ان کی سہولت کاری کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کے موثر اندراج اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا سینٹرلائزڈ کمپلینٹ سیل (CCC) قائم کر دیا ہے۔ یہ سیل فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد شہریوں اور متعلقہ اداروں سے موصول ہونے والی شکایات کو ایک مرکزی نظام کے تحت ریکارڈ کرنا اور ابتدائی جانچ کے بعد متعلقہ حکام کو کارروائی کے لیے بھیجنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی علمائے جعفریہ سے ملاقات، امن و امان اور اہم مذہبی ایام کے انتظامات پر مشاورت

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہر میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سیل کے قیام کے بعد شہری اب غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں یا ان کی سہولت کاری کے حوالے سے اپنی معلومات درج کرا سکتے ہیں، تاکہ قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جا سکے۔

شہری درج ذیل نمبرز پر اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں:
واٹس ایپ / سیل نمبر: 0343-5142770
ٹیلی فون نمبر: 021-99225327

ترجمان کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں بھرپور تعاون کریں اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی موجودگی یا سہولت کاری کے بارے میں فوری معلومات فراہم کریں تاکہ شہر میں قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!