اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان Shazia Marri نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایران کے پاکستان میں سفیر Dr. Reza Amiri سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر Ayatollah Seyed Ali Khamenei کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سندھ میں غیر قانونی کان کنی کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل
شازیہ مری نے کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر نے ایران سمیت دنیا بھر میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی ہے اور یہ سانحہ امتِ مسلمہ اور خطے کے امن کے لیے نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای ایک مدبر اور بااثر عالمی رہنما تھے، جن کی قیادت سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر تھے۔
شازیہ مری نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان یکجہتی قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سحر کامران، سید حسین طارق شاہ، سید ابرار شاہ اور فتح اللہ خان بھی شازیہ مری کے ہمراہ موجود تھے۔
