تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 29 جنوری 2024
سینٹرل لیاقت آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی گٹکاماوا کے خفیہ طور پر چلنے والے کارخانے پر چھاپہ
کارروائی لیاقت آباد کی حدود میں رہائشی مکان میں قائم کارخانے پر کی گئی دوران کاروائی 1 ملزم گرفتار ہوا جبکہ ایک مزید ملزم فرار ہو گیا
گرفتار ملزم کی شناخت طلحہ ولد آصف کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ساتھی کی شناخت متین ولد شفیق کے نام سے
دورانِ گرفتاری کارخانے سے 18 پیکٹ تیار گٹکاماوا،7 بوریاں چھالیہ وزنی 84 کلو، 10 پیکٹ تمباکو پتی اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 82/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزم کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
