سندھ میں پولیس افسران کی ترقی، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا افسران کو عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی پر زور

کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی محنت، دیانت اور نمایاں کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے اور پولیس افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی کے جذبے کے ساتھ ادا کریں۔

اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی بھتہ خور گرفتار، 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں اے ایس پی سے ایس پی اور 24 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ وزیر داخلہ نے ترقی پانے والے افسران کو نئے رینک لگائے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومت پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے، جدید تربیت اور شفاف احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران محکمہ پولیس سندھ کا اہم اثاثہ ہیں اور ان کی صلاحیتیں صوبہ سندھ میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

تقریب میں سینئر پولیس افسران سمیت ترقی پانے والے افسران نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 02 24 at 7.26.30 PM WhatsApp Image 2026 02 24 at 7.26.30 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 24 at 7.26.30 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 24 at 7.26.31 PM WhatsApp Image 2026 02 24 at 7.26.31 PM 2

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!