تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمن نے افسران کو بہترین خدمات پر شیلڈز دی
افط نعیم الرحمن نے ریٹائرڈ ملازمین کوواجبات کی ادائیگی کی مد میں 72 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے
ہمارا مطالبہ ہے کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے: حافط نعیم الرحمن
ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنا رہے ہیں: فراز حسیب
مورخہ29 جنوری 2024
کراچی ( ) لیاقت آباد ٹاون میں محنتی اور بہترین خدمات سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کی خدمات کے اعتراف کے حوالے سے تقسیم اسناد حسن کارکردگی اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمن تھے، اس موقع پرچیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، کو آرڈینٹر انو ر جمال، منتخب بلدیاتی نمائندے، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈائریکٹر بی اینڈ آر شفقت ، ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید رضا، اکاونٹ آفیسر پرویز، ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، پی ایس نزیر مسعود، پی ایس ناصر و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمن نے کہا کہ میں اپنی بات کا آغاز ڈاکٹر پرویز محمود شہید اور ان کی زبردست خدمات سے کرتا ہوں، ڈاکٹر پرویز محمود کام کرنا چاہتے تھے، دوسری طرف سے جگہ جگہ رکاوٹوں کا سامنا تھا انہوں نے جواں مردی،حوصلے،ہمت اور عزت کے ساتھ سر اٹھا کر چار سال گزارے اور ایک کامیاب ناظم کے طور پر بھی اور کامیاب لیڈر کے طور پر بھی اپنے آپ کو منوایا ، ان کی لیڈرشپ کو لیاقت آباد ٹاؤن ہی نہیں بلکہ پورا شہر کراچی بلکہ پوری دنیا مانتی ہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی نے یہ پالیسی بنائی تھی کہ ہم اپنے تمام افسران اور ملازمین کو اپنے سے جدا نہیں سمجھیں گے اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ بھی اٹھائیں گے جو محنت سے کام کرے گا تو اس کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی اور ان کو پزیرائی بھی ملے گی۔ حافط نعیم الرحمن نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاون کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختصر مدت میں بہتریں کام کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمن نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو سند حسن کارکردگی اور شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ ہو جانے والے 26 ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں 72 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے، اس موقع پرچیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،
