ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پاور شو عظیم الشان جلسے کا انعقاد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین،مسور احسن،انیس ایڈوکیٹ،رضا ہارون،اسلم آفریدی،دل محمد کا خطاب

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اپنے پاور شو کا مظاہرہ کیا۔عظیم الشان جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نےشرکت کی۔پاکستان پیپلزپارٹی کہ رہنماڈاکٹرعاصم،مسرور احسن،انیس ایڈوکیٹ،رضا ہارون،اسلم آفریدی،دل محمد اور دیگر نے جلسے کے شرکا سے خطابات کیے خطاب کررہےکئے۔ اس موقع پرشہزادمجید،وسیم قریشی و دیگرموجودتھے۔جبکہ معروف فنکار گلوکار امجدرانا نے اپنی پرفامینس پیش کر کے جلسے کے شرکا سے خوب داد وصول کی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔ہمارے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔شہید رانی بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ سچ کر دکھایا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کے شہید ہونے کے بعد صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی فلاؤ بہبود کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی ملک گیر سطح کی جماعت ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کی لاکھوں خواتین کو ان کا حق دلوایا۔مسرور احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل بھی پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کہ امیدوار بھاری اکثریت سے جیت کر نام نہاد جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔آج عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی دلیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!