کراچی: لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا دفتر میئر اور ڈپٹی میئر کی شرکت سے افتتاح

کراچی، 17 فروری 2026: میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کراچی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بلدیاتی امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کو نمایاں انداز میں کامیاب بنایا۔

ایس بی سی اے انتخابات: پیپلز یونٹی کی مسلسل چوتھی بار کامیابی پر وزیر محنت سندھ سعید غنی کی مبارکباد

افتتاحی تقریب کے آغاز پر میئر کراچی نے دفتر کے لیے دعا کی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل آج ممکن ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ صحافیوں کو محض باتوں میں نہیں بلکہ حقیقی عملی سہولیات فراہم کی جائیں۔

میئر کراچی نے لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان کو ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس فراہم کرنے سے متعلق تجویز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آزادی اظہار کی حامی ہے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مستقل کاوشیں جاری رہیں گی۔

تقریب میں لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی منتخب عبوری کمیٹی کے ارکان، بشمول سلیمان سعادت خان، طاہر عزیز، محمد علی حفیظ، فرید عالم، راشد صدیق، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ عبوری کمیٹی نے افتتاح میں اہم کردار ادا کرنے پر میئر کراچی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 7.43.20 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 17 at 7.43.20 PM WhatsApp Image 2026 02 17 at 7.43.21 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 17 at 7.43.21 PM

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!