ایس بی سی اے انتخابات: پیپلز یونٹی کی مسلسل چوتھی بار کامیابی پر وزیر محنت سندھ سعید غنی کی مبارکباد

کراچی: وزیر محنت، افرادی قوت اور سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) میں سی بی اے کے انتخابات میں پیپلز یونٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کراچی: MBJ اسکول آف نرسنگ کی 18ویں لیمپ لائٹنگ اور حلف برداری کی تقریب، طالب علم نرسوں نے اخلاقی عزم کا اعادہ کیا

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز یونٹی کی مسلسل چوتھی بار کامیابی ملازمین کے بھرپور اعتماد اور پیپلز پارٹی کے مزدور دوست منشور کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں اور پیپلز یونٹی ایس بی سی اے کے صدر حسین سمیت تمام کامیاب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر محنت نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے تحت مزدوروں کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ مزدور یونین کی تواتر سے کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہ جماعت محنت کشوں اور مزدوروں کی حقیقی نمائندہ ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ پیپلز یونٹی نے مدمقابل ایم کیو ایم کی حمایت یافتہ یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کو 69 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کو سندھ میں مزدور یونینز کے اعتماد اور کارکنان کے تعاون کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے انتخابات: پیپلز یونٹی کی مسلسل چوتھی بار کامیابی پر وزیر محنت سندھ سعید غنی کی مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!