آئی جی سندھ کی زیرصدارت کچے کے علاقوں میں پولیس و سویلین انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کا اجلاس

کراچی، 17 فروری 2026: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، جاوید عالم اوڈھوکی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کچے کے علاقوں میں پولیس اور سویلین انفراسٹرکچر، معاشی منصوبہ بندی، طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز، ٹی اینڈ ٹی اور اے آئی جیز نے براہِ راست شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ / سکھر اور ضلعی ایس ایس پیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ / سکھر نے کچے میں جاری پولیس آپریشنز اور واگزار شدہ علاقوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ضلعی ایس ایس پیز واگزار شدہ علاقوں میں پولیس اور سویلین انفراسٹرکچر، سڑکیں، اسکول، ڈسپنسریز اور ویٹرنری سہولیات کے قیام کے لیے مقامات کا تعین اور تجاویز مرتب کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے اجلاس میں کہا کہ کامیاب پولیس آپریشن کے بعد سندھ حکومت متاثرہ علاقوں میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی کام کروانے جا رہی ہے۔ انہوں نے ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر پولیس اور سویلین انفراسٹرکچر، سڑکیں، اسکول، ڈسپنسریز اور ویٹرنری سہولیات کے قیام کے لیے اسٹریٹیجک مقامات کا تعین کریں۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ آبادی والے علاقوں میں طبی و تعلیمی انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا اور معروف طبی و تعلیمی فلاحی ادارے کچے کے علاقوں میں مفت تعلیم اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ کی زیرصدارت کچے کے علاقوں میں پولیس و سویلین انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!