کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران علاقہ تھانہ گارڈن سے ایک انتہائی مطلوب ملزم "بلاول” کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم عادی/پیشہ ور ہے اور اس سے قبل درجنوں سنگین مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ اس کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ میں متعدد سنگین مقدمات شامل ہیں، جن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، ہتھیا، اسلحہ کیسز اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 19 سے زائد ہے، جن کا تعلق مختلف تھانوں سے ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ایس ایچ او اور کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔