قائد ن لیگ نوازشریف کے جلسے سے مشکوک شخص گرفتار،اسلحہ برآمد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مشکوک شخص نے پسٹل لے کر پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس

لاہور میں قائد ن لیگ نوازشریف کے جلسے سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اسحلہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے ایک مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانہ انارکلی منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص نے شخص نے9 ایم ایم پسٹل لے کرپنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نےانتخابی جلسوں اور کارنرمیٹنگز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے متحرک ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام انتخابات میں شرپسند عناصر امن و امان سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق صوبہ بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 91 کروڑ روپے کی لاگت سے 23 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے- ہرانتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر چار کیمرے لگیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!