ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں

کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل پریس آفس) – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانہ جات نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یونائیٹڈ مسلم فورم کے وفد کی ایس ایس پی سینٹرل سے ملاقات

اہم کارروائیاں:

  • تھانہ رضویہ سوسائٹی: عادی موٹر سائیکل چور ریحان مرزا کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KNN-1147 برآمد کی گئی۔

  • تھانہ تیموریہ: گٹکا/ماوا فروشی کے الزام میں جاوید ولد غلام مصطفی کو گرفتار کر کے 50 پیکٹ برآمد کیے۔

  • تھانہ حیدری مارکیٹ: اشتہاری ملزم مظہر الحق کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • تھانہ گلبہار: اسلحہ آرڈیننس میں مطلوب محمد شکیل بٹ عرف کچی کو گرفتار کر کے 9mm پستول اور دو زندہ راؤنڈ برآمد کیے۔

  • تھانہ سمن آباد: خواتین سے پرس چھیننے میں ملوث علی جان کو گرفتار کر کے رکشہ، دو ہینڈ بیگز اور نقدی برآمد کی گئی۔

  • تھانہ گلبرگ: دو عادی موٹر سائیکل لفٹرز بلال ولد محمد ہارون اور رمضان ولد محمد علی کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل نمبر KTF-1071 برآمد کی گئی۔

  • تھانہ بلال کالونی: پانچ گٹکا/ماوا فروش گرفتار کر کے 480 پیکٹ گٹکا ماوا اور نقدی 290 روپے برآمد کی گئی۔

  • تھانہ بلال کالونی: شراب فروش محمد رضوان عرف پاڈا کو گرفتار کر کے 240 بوتل شراب اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!