کراچی: United Muslim Forum کے چیئرمین آصف رضا قادری کی قیادت میں وفد نے ایس ایس پی سینٹرل Dr Imran Khan سے ملاقات کی۔
وزیر محنت سندھ کے احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر لاڑکانہ برطرف، انکوائری کا حکم
وفد میں چیئرمین آل کراچی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن شفیع داؤد اور یونائیٹڈ مسلم فورم کے سینئر رکن انجینئر ارشد محفوظ قادری بھی شامل تھے۔ اس موقع پر آصف رضا قادری نے ڈاکٹر عمران خان کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بطور ایس ایس پی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی ضلع میں امن و امان کی بہتری کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔
آصف رضا قادری نے شہر میں بھتہ خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل کو یونائیٹڈ مسلم فورم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔ وفد کی جانب سے انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر حیدری ویلفیئر حسنین جعفری اور یونائیٹڈ مسلم فورم کے رکن سید رمیز رضا بھی موجود تھے۔