تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
مؤرخہ 29/01/2024
ایس آئی یو / سی آئی اے کی کاروائی۔
بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان کا دوران کاروائی پولیس پارٹی پر حملہ۔ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار.
ایس آئی یو/ سی آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی کہ بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان ابوالاصفحانی روڈ پر موجود ہیں۔
اس اطلاع پر ایس آئی یو کی ایک ٹیم مذکورہ مقام پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور دو ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے. جس پر پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کیا اور 13D، گلشن اقبال میں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.
زخمی ملزم سمیت موقع سے دو عدد پسٹلز بھی برآمد۔
زخمی اور مفرور ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جنيد احمد شیخ، پی ایس پی
ایس ایس پی، ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی
