چھٹے سندھ کالج گیمز انٹرا ڈسٹرکٹ (ایسٹ)گرلز/ بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹگرلز ایونٹ BAAM کالج PECHS نے اور بوائز ایونٹ آدم جی کالج نے2-0 سے جیت لیا

مورخہ29جنوری2024؁ء
چھٹے سندھ کالج گیمز انٹرا ڈسٹرکٹ (ایسٹ)گرلز/ بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ
گرلز ایونٹ BAAM کالج PECHS نے اور بوائز ایونٹ آدم جی کالج نے2-0 سے جیت لیا
مہمان خصوصی جناب مصطفی کمال پٹھان ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور جناب قاسم راجپر ڈائریکٹر فنانس نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں

کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،)کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹے سندھ کالج گیمز 2024 کے سلسلے میں (انٹرا ڈسٹرکٹ گرلز /بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ) پرنسپل پروفیسر انیس فاطمہ حسن GDGC گرین بیلٹ PECHS بلاک 6 محمود آباد کالج اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید عباسی گورنمنٹ نیشنل کالج کے زیر اہتمام گورنمنٹ نیشنل کالج کے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا، انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزرمحترمہ سعیدہ شیخ اور محترمہ مہجبین سردار کے مطابق ٹورنامنٹ میں ضلع شرقی کے 13 گرلز اور 11 بوائز کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل اور تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب مصطفی کمال پٹھان ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور جناب قاسم راجپرڈائریکٹر فنانس تھے،جناب گوہر رضا ممبر سینٹرل کمیٹی، پروفیسر زاہدہ پروینند، شاہدہ کلہوڑ چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ایسٹ، محترمہ مہوش اور محترمہ عظمیٰ ریجنل کمیٹی جناب انور چانڈیو فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ایسٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی، گرلز ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن اور BAAM کالج PECHS کے درمیان کھیلا گیا جو BAAM کالج PECHS نے 2-0 سے جیت لیا، بوائز ایونٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آدم جی کالج اور سچل گوٹھ کالج کے درمیان کھیلا گیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد آدم جی کالج نے 2-0 سے جیت لیا،ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی جناب مصطفی پٹھان اور جناب قاسم راجپر نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر گورنمنٹ نیشنل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید عباسی نے مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور پرنسپل پروفیسر انیس فاطمہ حسن نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!