ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر ماجدہ پروین ہالیپوٹو نے چارج سنبھال لیا، دفتری امور کا باقاعدہ آغاز

کراچی — ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر ماجدہ پروین ہالیپوٹو (پی ایس پی) نے مورخہ 6 فروری 2026 کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر دفتری امور کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا “میرا کراچی، اتحاد کا مرکز” نمائش سے خطاب، کراچی کی معیشت اور ترقیاتی کردار پر جامع اظہارِ خیال

چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر کی زیر صدارت برانچ انچارجز کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تمام شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی ماجدہ پروین ہالیپوٹو نے تمام برانچ انچارجز سے کارکردگی رپورٹس طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنے فرائض ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انویسٹیگیشن کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے گا۔

ترجمان انویسٹیگیشن ضلع ملیر کے مطابق نئے ایس ایس پی کی قیادت میں تفتیشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر ماجدہ پروین ہالیپوٹو نے چارج سنبھال لیا، دفتری امور کا باقاعدہ آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!