بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیاب کارروائیاں، مزید 22 دہشت گرد ہلاک، تین روز میں تعداد 177 تک پہنچ گئی

کوئٹہ — بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں جاری کارروائیوں کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن آپریشن جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ تین روز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور یکجہتی پر تفصیلی گفتگو

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ مختلف مقامات پر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔ ان آپریشنز کے دوران خودکش بمباروں سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ تین دن میں مجموعی تعداد 177 تک جا پہنچی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیاب کارروائیاں، مزید 22 دہشت گرد ہلاک، تین روز میں تعداد 177 تک پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!