کراچی کے ضلع سینٹرل میں گلبرگ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق یہ پولیس مقابلہ اپواء کالج گراؤنڈ، کریم آباد کے قریب پیش آیا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو بحفاظت حراست میں لے لیا گیا۔
کراچی: کھارادر پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، سگریٹ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت احسان اکبر ولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں محمد تنزیل ولد عامر رحمان اور محمد احمد ولد عبدالکلام شامل ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور چار راؤنڈ زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔
