کراچی — تھانہ گلبرگ پولیس نے رحمان آباد بلاک 5، ایف بی ایریا میں غیر قانونی جواء کھیلنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آبادی کنٹرول اور پولیو کے خاتمے پر زور: شواہد پر مبنی خاندانی منصوبہ بندی ضروری
پولیس کے مطابق دوران پٹرولنگ مخبر خاص کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں حبیب الرحمن ولد عبدالصمد، ارسان ولد افسر اور ابراہیم خلیل ولد خلیل میاں کو حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے جو سٹے کھیلنے کی پرچیاں اور نقدی رقم بھی برآمد کی گئی۔ تھانہ گلبرگ میں مقدمہ الزام نمبر 62/2026، دفعہ 5/5A کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی نے کہا کہ پولیس غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔