کراچی — سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کے حوالے سے گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھا گیا خط سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا، جس پر عدالتِ عالیہ نے باقاعدہ جواب ارسال کر دیا ہے۔
حکومت اور فوج کی شراکت داری پاکستان کو مضبوط عالمی طاقت بنائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
سندھ ہائیکورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن سے متعلق یہ خط سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری اس خط کو براہِ راست سندھ ہائیکورٹ کو بھیجنے کے بجائے گورنر سندھ کے سامنے پیش کریں تاکہ آئینی اور قانونی طریقۂ کار کے مطابق معاملے کو آگے بڑھایا جا سکے۔
عدالتی موقف میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن کے قیام سے متعلق امور آئینی حدود، عدالتی فیصلوں اور طے شدہ قانونی طریقۂ کار کے تحت ہی انجام دیے جا سکتے ہیں، اور کسی بھی سطح پر ان اصولوں سے انحراف قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کے حوالے سے 27 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ کو خط ارسال کیا تھا، جس پر اب عدالت نے باضابطہ قانونی جواب دے دیا ہے۔
