زیبسٹ یونیورسٹی اور ٹریفک پولیس کراچی کے درمیان خواتین ڈرائیورز کے لیے تربیتی پروگرام کا معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر): ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیر صدارت زیبسٹ یونیورسٹی کراچی کے وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران زیبسٹ یونیورسٹی اور ٹریفک پولیس کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

رحیم یار خان: بدنام زمانہ ڈاکو عبدالستار لولائی اور ساتھیوں نے سرنڈر کر دیا، ڈی پی او کا بیان

مفاہمتی یادداشت کے تحت سندھ پولیس خواتین ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی اور تربیتی سیشنز منعقد کرے گی، جن میں محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین اور سڑکوں کے مؤثر استعمال کے بارے میں جامع تربیت دی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس خواتین کی محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھے گی، تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!