کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ایسٹ زون تھانہ فیروز آباد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چھ رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار کر لیا۔
پی سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات کا طوفان، پلاٹ نمبر A-17 پر قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں
چھ ملزمان پر مشتمل یہ گینگ رات گئے ایسٹ زون کے مختلف علاقوں میں واقع ہوٹلز اور دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت پوری گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد افضل عرف سونو (سرغنہ)، کاشان، سعد، محمد احتشام، محمد ریحان اور زین علی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی 6 پسٹلز، ایمونیشن اور شہریوں سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شارعِ فیصل، طارق روڈ، شاہراہِ قائدین، جیل چورنگی، کشمیر روڈ اور ناظم آباد میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں کی ہیں۔ شہریوں سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر وہ اندھا دھند فائرنگ بھی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

