جامعہ این ای ڈی میں ماحولیات سے متعلق ایک روزہ سیمینار، ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر زور

کراچی میں جامعہ این ای ڈی کے شعبۂ کیمسٹری کے تحت ماحولیات کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کی جبکہ معروف ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر حیدر علی خواجہ نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔

گل پلازہ کی بیسمنٹ سیل ہونے سے قبل کلیئرنس کی ویڈیو منظرِ عام پر، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ جین زی کہلانے والی موجودہ نسل اگر ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے تو بہتری کی منزل زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں۔

مہمان اسپیکر ڈاکٹر حیدر علی خواجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین کی کمی نہیں، اصل مسئلہ ان پر مؤثر عملدرآمد کا فقدان ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سخت بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کا نفاذ اور ان پر عمل ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر حیدر علی خواجہ نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کو بہتر ماس ٹرانزٹ نظام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے شمسی اور ہوائی توانائی کے استعمال، ذاتی گاڑیوں کے بجائے کارپولنگ، زیادہ سے زیادہ شجرکاری، کیمیکلز کے کم استعمال، باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کی بھی تلقین کی۔

اختتامی خطاب میں ڈاکٹر شازیہ پروین نے مہمان اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے علمی اور فکری تبادلے ماحولیاتی چیلنجز کے مؤثر حل، آگہی اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سیمینار میں ڈین ڈاکٹر مرزا محمود علی، رجسٹرار غضنفر حسین، چیئرپرسن ڈاکٹر نزہت ارشد سمیت اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “جامعہ این ای ڈی میں ماحولیات سے متعلق ایک روزہ سیمینار، ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!