پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ کا اہم اجلاس، پولیس گیمز کی انعامی رقوم میں بڑا اضافہ، نئی اسپورٹس پالیسی پر غور

پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور ملک بھر کے صوبائی چیئرمینز اسپورٹس بورڈ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سال 2026 اور 2027 کے لیے اسپورٹس پالیسی فریم ورک کی تیاری پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

آرٹس کونسل کراچی میں شاعرِ نامور افتخار عارف کے اعزاز میں ”اعترافِ کمال“ تقریب

اجلاس کے دوران پاکستان پولیس گیمز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی رقوم میں نمایاں اضافے کی منظوری دی گئی۔ نئی پالیسی کے مطابق فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو تین لاکھ روپے، سیکنڈ پوزیشن پر دو لاکھ روپے جبکہ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

اجلاس میں اسپورٹس کوٹہ، پولیس اسپورٹس کے مجموعی ڈھانچے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام رینجز میں امپلیمنٹیشن کیمپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو نیشنل لیول کے مقابلوں کے لیے مؤثر اور معیاری تربیت فراہم کی جا سکے۔

بعد ازاں چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ جناب سید پیر محمد شاہ نے ایس پی و ڈپٹی سیکرٹری اسپورٹس بورڈ جناب سعید احمد کے ہمراہ ٹریفک انسٹیٹیوٹ اور سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اور مؤثر تربیت عملی زندگی میں بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر پولیس اسپورٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ کا اہم اجلاس، پولیس گیمز کی انعامی رقوم میں بڑا اضافہ، نئی اسپورٹس پالیسی پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!