سانحہ گل پلازہ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا، مفتی منیب الرحمان

ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ سندھ حکومت کی کارکردگی کے تمام دعوؤں پر پانی پھیر گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ایوانِ صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کی، مگر گل پلازہ کے سانحے نے زمینی حقائق عیاں کر دیے۔
سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم 15 سال بعد بری، فوری رہائی کا حکم

اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک نہایت بڑا اور دلخراش واقعہ ہے، جس میں تاجر تنظیموں کے مطابق تقریباً 3 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں آگ بجھانے کا مؤثر اور مکمل نظام موجود نہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ایسے سانحات شہری انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی سنگین غفلت کو ظاہر کرتے ہیں، جن کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

آخر میں مفتی منیب الرحمان نے گل پلازہ سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ گل پلازہ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا، مفتی منیب الرحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!