کراچی: تھانہ گلبرگ کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار ہوا۔ ایک تیسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب: 46 ارب روپے خرچ کرکے اولڈ سٹی ایریا کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے
زخمی گرفتار ملزم کی شناخت رضوان ولد ابراہیم جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت جمیل ولد وزیر گل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقابلے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور ضرب پستول اور دو راؤنڈ زندہ گولیاں برآمد کر لیں، جسے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فرار ہونے والے ساتھی کی شناخت موسیٰ ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ زخمی گرفتار ملزم کو علاج معالجے کے لیے شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔