پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، را کے ہینڈلرز ٹھوس شواہد کے ساتھ بے نقاب

پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، را کے ہینڈلرز ٹھوس شواہد کے ساتھ بے نقاب

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

بھارت نے خطے اور بالخصوص پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی دہشتگرد گروہ اور سہولت کاروں کو بے نقاب کردیا

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے شواہد کی بنیاد پر بھارتی دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا۔
بھارتی دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے محمد ریاض اور شاہد طیف پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت اور بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا۔

تحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں کہ اس ٹارگٹڈ کلنگ میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو نہ صرف ان کی فنڈنگ کررہے تھے بلکہ انہیں وہیں سے ہدایات بھی مل رہی تھیں جب کہ بیرون ملک بھارتی شہری اس پوری مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے۔

بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف بے گناہ افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے

بھارت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے (یو ڈی ایچ آر) کے آرٹیکل 3اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی سی پی آر) کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راء ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں کے ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے ماورائے عدالت قتل کے منصوبے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا تھا۔ کینیڈا نے اس پر شدید سفارتی رد عمل ظاہر کیا اور اس قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے اُن تمام سکھ رہنماؤں کو قتل کا منصوبہ بنایا جو بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے تھے
یہ بات اب بالکل واضح ہے کہ بھارت نے دنیا بھر میں اپنی خفیہ ایجنسی راء کے ذریعے اجرتی قاتلوں کا ایک گروہ بنایا ہوا ہے۔ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اُنہوں نے اس گروہ کو پکڑا اور ثبوت منظر عام پر لائے۔

عالمی برادری کو چاہئے تو یہ کہ وہ بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرنوٹس لے کر جواب طلبی کریں لیکن بدقسمتی سے مودی جی ان دنوں امریکہ اور مغرب کی ڈارلنگ بنے ہوئے ہیں تاکہ یہ ڈارلنگ بوقت ضرورت چین کو پنجے دکھا سکے۔ امریکہ اور مغرب کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہندوتوا کے جس عفریت کو وہ پال رہے ہیں وہ ایک دن انہی کے لئے وبال جان بنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!