کمانڈر لاہور کور کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال

کمانڈر لاہور کور نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد میں شریک طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نشست کے دوران کمانڈر لاہور کور نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر تاریخ ساز کریک ڈاؤن

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام انتہائی پرامن اور محب وطن ہیں اور دشمن کے منفی پراپیگنڈے سے اب پوری قوم بخوبی آگاہ ہو چکی ہے۔ دشمن اپنا بیانیہ کھو چکا ہے جبکہ دنیا اس حقیقت کو تسلیم کر چکی ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن عالمی قوت ہے، اس کے برعکس بھارت دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے۔

نشست کے اختتام پر نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے طلبہ نے معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) میں تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!