کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر تاریخ ساز کریک ڈاؤن

:کراچی  کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے نیٹ ورک کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) میں تاریخ ساز کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ویجیلنس رپورٹ کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 253 افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ درجنوں افسران کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کا گرین سگنل دے دیا ہے، جس کے بعد ایس بی سی اے میں احتساب کا شکنجہ تیزی سے سخت کیا جا رہا ہے۔

ویجیلنس رپورٹ کے مطابق شوکاز نوٹس

•ضلع شرقی: 106 افسران

•ضلع جنوبی: 60 افسران

•ضلع وسطی: 57 افسران

•ضلع ملیر: 16 افسران

•ضلع غربی: 14 افسران

کو جاری کیے گئے ہیں۔

تمام افسران سے 7 دن کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان افسران کی تعیناتی کے دوران جعلی نقشوں پر گراؤنڈ پلس اور کثیر المنزلہ عمارتیں، غیر قانونی دکانیں اور کمرشل پلازے تعمیر کیے گئے، جنہیں بغیر کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور سیفٹی کلیئرنس کے آباد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان عمارتوں میں

•فائر سیفٹی کا کوئی انتظام نہیں

•منظور شدہ اسٹرکچرل ڈیزائن موجود نہیں

•پارکنگ اور ایمرجنسی رسائی ناپید

جس کے باعث شہریوں کی جانیں شدید خطرے میں ہیں۔

ایس بی سی اے کی ویجیلنس رپورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کو عوامی سلامتی کے لیے ٹائم بم قرار دیتے ہوئے سخت تادیبی اور قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد افسران و ملازمین کے جوابات غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی، نوکری سے برطرفی اور قانونی کیسز قائم کیے جائیں گے۔

ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشن فرحان قیصر کے مطابق:

“ادارے پر لگنے والے منفی تاثر کو ختم کرنے کے لیے احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث کسی افسر کو رعایت نہیں ملے گی اور ادارے کی رٹ پورے صوبے میں بحال کی جا رہی ہے۔”

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا سسٹم چلانے والے افسران کی شامت آ گئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بڑے نام بے نقاب ہونے کا امکان ہے۔

 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.30 PM WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.31 PM WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.31 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.31 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.31 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.32 PM WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.32 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.32 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.32 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.57.33 PM
70 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر تاریخ ساز کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!