صدر میں تجاوزات اور پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کی کارروائی سے مافیا بے بس

کراچی کے دل کہلانے والے تجارتی مرکز صدر میں برسوں سے قائم تجاوزات اور پارکنگ مافیا کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر جنرل حازم بھنگوار کی قیادت میں جاری آپریشن کے باعث تجاوزات مافیا کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں اور شہری انتظامیہ کے سامنے مافیا کو گھٹنے ٹیکنا پڑ گئے ہیں۔

80 فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے، وجہ سازگار سیاسی ماحول ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انتظامیہ کے مطابق صدر کے علاقے میں گزشتہ چار روز سے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے، جس کے دوران پارکنگ مافیا کے خلاف مزید 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تازہ کارروائی میں 72 ہوٹلز اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس کے خاتمے کے لیے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو مکمل طور پر کلیئر کرایا جا رہا ہے تاکہ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حازم بھنگوار نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی براہِ راست نگرانی میں پارکنگ مافیا اور غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بلا دباؤ اور بلا تفریق جاری رہے گا۔

دوسری جانب شہریوں اور تاجر برادری نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر کو مستقل بنیادوں پر تجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور علاقے کا کھویا ہوا حسن بحال ہو سکے گا۔

WhatsApp Image 2026 01 06 at 4.30.04 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 06 at 4.30.04 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 06 at 4.30.05 PM WhatsApp Image 2026 01 06 at 4.30.05 PM 1

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!