شرجیل انعام میمن حقائق سے انکاری بیانات سے تاریخ نہیں بدلے گی پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر گامزن ہے

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حقائق کے منافی، نفرت پر مبنی بیانات اور سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا معائنہ

شرجیل میمن نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی، سیوریج، سڑکیں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے بنیادی مسائل وہ ہیں جنہیں گزشتہ نام نہاد شہری حکومتوں کی دہائیوں کی غفلت نے جنم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نہ کبھی کراچی کے مسائل سے غافل رہی اور نہ آج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہی ہے، اور کے فور، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بس سروسز اور بڑے ترقیاتی منصوبے اس بات کے واضح ثبوت ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ترجیح دی ہے، اور کراچی کا پیسہ کراچی پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سرکاری اسپتالوں کی بہتری اور جدید سہولیات فراہم کرنے کو دیگر صوبوں کے لیے مثال قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی، صوبائی خودمختاری اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا ہے، اور سندھ کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون واقعی خدمت کر رہا ہے اور کون محض بیانات کی سیاست کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپا رہا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “شرجیل انعام میمن حقائق سے انکاری بیانات سے تاریخ نہیں بدلے گی پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر گامزن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!