کراچی25,جنوری 2024:-
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن 2024 کے موقع پر پولیس کے مجموعی انتظامات, حکمت عملی لائحہ عمل سمیت دستیاب اور درکار افرادی قوت و دیگر ضروری وسائل کا جائزہ لیا گیا اور مزید ہدایات دیں گئیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام افسران الیکشن کے حوالے سے فول پروف اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان ترتیب دیکر برائے ملاحظہ ارسال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سیکیورٹی پلان کی ترتیب میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں و اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور انکی تجاویز کو بھی فوقیت دی جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ترتیب کردہ پلان کے مطابق باہم روابط،پائیدار کمیونیکیشن,الیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور دیگر احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن مہم کے دوران معمولی نوعیت کی بھی اطلاع یا شکایت کو ہر گز نظرانداز نہ کیا جائے بلکہ انھیں بروقت ریسپانس کے تحت فالو کرتے ہوئے تمام تر انسدادی اور ازالہ اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ عام انتخابت تک مجموعی سیکیورٹی امور بشمول پیٹرولنگ, پکٹنگ,ریکی,نگرانی,ناکہ بندی ودیگر اقدامات کو انتہائی مستعد اور چوکنا رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے۔تمام افسران اپنے اپنے اضلاع کے ڈی آر اوز سے نا صرف رابطوں میں رہیں گے بلکہ امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی کی شکایات بھی درج کروائیں گے کیونکہ ضابطہ اخلاق پر اسکی روح اور ترجیحات کے مطابق عمل درآمد انتخابات کے دن امن و امان کی ضمانت ہے۔
اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز,اسپیشل برانچ،کراچی زونز،ٹریفک،سی ٹی ڈی،ہیڈکوارٹر،آرآرایف،ایس پی یو، ودیگر اور ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن اور اس کے ضلع پولیس افسران نے ویڈیولنک کے ذریعےشرکت کی اور اجلاس ایجنڈا اور اسکی ترجیحات پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ بھی دی۔
